ہومانٹرنیشنلاقوام متحدہ نے ایشیا میں جان لیوا ہیٹ ویوز سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے ایشیا میں جان لیوا ہیٹ ویوز سے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ روس)
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں شدید گرمی کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے،مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئی کرنے والے اداروں اور ماہرین نے آئندہ ہفتوں میں گرمی میں تیزی سے اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے گرمی سے متاثرہ ممالک کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی انتظامیہ کو بچوں سمیت کمزور یا بزرگوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ موسم کا جائزہ لینے والے عالی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہائوس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج کے باعث 2024ریکارڈ کے لحاظ سے گرم ترین سال ہوسکتا ہے۔

یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق بحرالکاہل اور مشرقی ایشیا میں 243ملین سے زیادہ بچے ہیٹ ویوز سے متاثر ہوسکتے ہیں، انہیں گرمی سے متعلق بیماریوں اور موت کا خطرہ لاحق ہے۔خطے کے متعدد ممالک اس وقت موسم گرما کی گرمی سے تپ رہے ہیں، درجہ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گیا ہے کیونکہ ابھی سے درجہ حرارت 40ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں