ہومکھیلشاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچز میں شرکت...

شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی

لاہور (صداۓ روس)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچز نہیں کھیلیں گےکیونکہ کاکول ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین بولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہمشند ہیں اور وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اسلام آباد کے ہوٹل میں رپورٹ کر دیاہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 29 کھلاڑیوں نے کاکول میں پاک فوج کے زیر نگرانی ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں اپنی فٹنس پر توجہ دی اور اسی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نےنیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کا اعلان کیا ۔

مینجمنٹ تبدیل ہونے پر عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی اور انہیں بھی کاکول میں ہونے والے فٹنس کیمپ کا حصہ بنایاگیا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ میں بھی شامل کر لیاہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں