ہومتازہ تریناسرائیل اور ایران سے رابطے میں ہیں کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہئے،...

اسرائیل اور ایران سے رابطے میں ہیں کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہئے، روس

اسرائیل اور ایران سے رابطے میں ہیں کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہئے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے ایک سوال کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ روس اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کے بعد ترکی سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ گرشکو نے کہا کہ اس صورتحال پر سفارتی ذرائع سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر اپنے تمام ہم منصبوں کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں، اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ کشیدگی مزید نہ بڑھے. روسی عہدیدار نے کہا کہ اس حقیقت کے پیش نظر کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل منعقد ہوا، ہمارا مشن ان تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا ہے جن کا کچھ اثر و رسوخ ہے. الیگزینڈر گرشکو نے کہا کہ روس چاہتا ہے دونوں فریقین تحمل سے کام لیں اور مزید کشیدگی میں اضافہ نہ کریں. ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام متعلقہ قوتوں سے رابطے میں ہیں جو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں.

دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر چین سے فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے حوالے سے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل