ہومانٹرنیشنلمغرب کو خدشہ ہے کہ یوکرین کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتا...

مغرب کو خدشہ ہے کہ یوکرین کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتا ہے، بلومبرگ

مغرب کو خدشہ ہے کہ یوکرین کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتا ہے، بلومبرگ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بلومبرگ نے دعوی کیا ہے کہ مغرب کو خدشہ ہے کہ یوکرین کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتا ہے. اس معاملے سے واقف لوگوں نے بلومبرگ کو بتایا کہ امریکہ اور یورپی یونین کو اس بات پر تشویش ہے کہ روسی افواج آنے والے ہفتوں میں یوکرائنی دفاعی حصار کو مکمل سکتی ہیں۔ ایجنسی نے جمعرات کے روز ایک مضمون میں تسلیم کیا کہ وافر تعداد میں موجود گولہ بارود کی بدولت روسی فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ اس صورت حال کے ساتھ ہی یوکرائنی افواج امریکی اور یورپی فوجی امداد میں تاخیر اور اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق یوکرین کو روزانہ روسی میزائل، ڈرون اور بم حملوں کا بھی سامنا ہے جو توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہے ہیں اور فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. بلومبرگ کے مطابق یوکرین کے فضائی دفاع کی کمی کی وجہ سے یوکرین کا پہلا محاذ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل