ہومانٹرنیشنلاسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے الجزیرہ کی خاتون صحافی کو قتل...

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے الجزیرہ کی خاتون صحافی کو قتل کردیا

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے الجزیرہ کی خاتون صحافی کو قتل کردیا

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے الجزیرہ کی خاتون صحافی کو قتل کردیا. فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الجزیرہ کی صحافی شیریں ابوعاقلہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں اسرائیلی فائرنگ میں ہلاک ہو گئیں۔ ایک دیگر صحافی بھی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ الجزیرہ کی ایک صحافی کو مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے کی کوریج کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نشریاتی ادارے کے عربی زبان کے چینل کی معروف فلسطینی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو گولی ماری گئی جس کے فوراً بعد ہی وہ ہلاک ہو گئیں۔

یروشلم میں مقیم القدس اخبار کے لیے کام کرنے والے ایک اور فلسطینی صحافی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ صحافی اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آئے۔ واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں ابو عاقلہ کو نیلے رنگ کی فلیک جیکٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر واضح طور پر لفظ ’پریس‘ لکھا ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک دیگر فلسطینی صحافی علی سمودی کو بھی پیٹھ میں گولی لگی ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جاتی ہے۔ سمودی یروشلم سے شائع ہونے والے قدس اخبار کے لیے کام کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل