ہومتازہ ترینرواں ہفتے ایران اور روس کے صدور کی ملاقات ہوگی، روسی سرکاری...

رواں ہفتے ایران اور روس کے صدور کی ملاقات ہوگی، روسی سرکاری میڈیا

ماسکو(SR)
روسی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایران اور روس کے صدور کی ملاقات ہوگی. روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں سے ایک رشیا-1 ٹی وی نے اتوار کو اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن رواں ہفتے میں ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب آیت اللہ “سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی کریں گے۔ اس ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنے سیاسی پروگرام ماسکو. کریملن پوتن میں اعلان کیا کہ روس اور ایران کے دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات؛ رواں ہفتے میں ماسکو میں ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ دوسرے روسی ذرائع ابلاغ نے بھی روسی ٹی وی چینل 1 کے مطابق اس خبر کو دوبارہ شائع کیا گازیتا رو اخبار نے ایران کے صدر کے دورہ ماسکو کی تاریخ 19 جنوری کو بتائی ہے۔ ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے حال ہی میں ایرانی صدر کے دورہ روس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران تہران اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ مسائل اور تجارتی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل