ہومتازہ ترینیورپ کو ماسکو سے جاری کشیدگی کو کم کرنا ہوگا، فرانس

یورپ کو ماسکو سے جاری کشیدگی کو کم کرنا ہوگا، فرانس

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ہے کہ یورپ کو تناؤ کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کرنا اب ناگزیر ہو چکے ہیں اور رابطوں کے جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے جرنل du Dimanche کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بات چیت کی حکمت عملی ہمیشہ نتیجہ خیز ہوتی ہے۔ جنوری کے شروع میں فریقین نے مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ صدر فرانس نے کہا کہ روس سے کشیدگی کم کرنے کے لئے ہم آنے والے دنوں میں یہی کریں گے۔

ان کے مطابق ماسکو کے ساتھ مذاکرات “پہلے سے زیادہ ضروری” ہیں. کیونکہ ہم اس جمود کو برقرار نہیں رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ہر کسی کو تشویش لاحق ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل