ہومتازہ ترینامریکا کا یورپ کو روس کی بجائے قطرسے گیس خریدنے کا مشورہ

امریکا کا یورپ کو روس کی بجائے قطرسے گیس خریدنے کا مشورہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکا نے یورپ کو روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کے لئے روس کی بجائے قطرسے گیس خریدنے کا مشورہ دیا ہے. اسی طرح کی کوششوں کی اطلاع پہلے بھی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دی تھی۔ اسی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی توانائی کمپنیوں نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ محدود عالمی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی کو تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

بلومبرگ نے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی انتظامیہ قطر کے ساتھ اس کی مائع قدرتی گیس (LNG) کی گیس کی قلت سے دوچار یورپ کو ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، جہاں آدھے خالی ذخائر اور تمام ذرائع سے سپلائی کی کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

یہ رپورٹ یوکرین میں جاری کشیدہ صورت حال کے دوران سامنے آئی ہے کہ جس میں امریکا کی جانب سے یورپ کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے کہ روس یورپی یونین پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنا گیس والو بند کرسکتا ہے. جس کی ماسکو تردید کرتا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق صدر جو بائیڈن قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اس ماہ کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ ملاقات کا مقصد یورپ کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے۔ امریکہ میں قطری سفارت خانے نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل