ہومتازہ ترینامید ہے روسی صدر پوتن ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر

امید ہے روسی صدر پوتن ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر

امید ہے روسی صدر پوتن ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اس امید کا اظہار کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن چین کے دورے کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔ اردگان نے کیف روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج، میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کروں گا، اور صدر پوتن نے ہمیں بتایا کہ وہ چین کے دورے کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو مسلسل بڑھتے دیکھنا اور خاموش رہنا اچھی بات نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اس تلخی پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل