ہومانٹرنیشنلتاریخ میں پہلی بار اسرائیلی فوجی عرب ملک میں تعینات

تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی فوجی عرب ملک میں تعینات

تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی فوجی عرب ملک میں تعینات

مانامہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی فوجی عرب ممالک میں تعینات کردیا گیا ہے. سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایک اسرائیلی افسر کو ملک میں تعینات کیا جائے گا۔ بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادنہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور محفوظ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے باہمی اتفاق رائے سے کی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل