ہومتازہ ترینروس میں میوزیم سیکیورٹی گارڈ نے انتہائی قیمتی پینٹنگ پرآنکھیں بنا دیں

روس میں میوزیم سیکیورٹی گارڈ نے انتہائی قیمتی پینٹنگ پرآنکھیں بنا دیں

روس میں میوزیم سیکیورٹی گارڈ نے انتہائی قیمتی پینٹنگ پرآنکھیں بنا دیں

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے شہر یکتنبرگ میں پولیس نے ایک سیکیورٹی گارڈ پر آرٹ گیلری میں شفٹ ہونے کے دوران ایک پینٹنگ پر آنکھیں بنانے کے الزام کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ روس میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرتے ہوئے مصوری کے ایک نایاب شاہکار میں بے آنکھ چہرے پر اپنی طرف سے آنکھیں بنا کر اسے برباد کردیا ہے۔ اگرچہ یہ واقعہ دسمبر 2021 میں پیش آیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد اب اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس پینٹنگ میں تین چہرے بنائے گئے ہیں جن میں ایک جزوی چہرہ ہے۔ مکمل چہرے والے دو افراد کی آنکھیں مصور نے جان بوجھ کر نہیں بنائی تھیں اور نہ ہی چہرے کے دیگر نقوش بنائے تھے۔

ایک سیکیورٹی گارڈ نے اپنی ملازمت کے پہلے ہی روز بے آنکھوں چہرے پر اپنے ہاتھ سےآنکھیں بنائیں اور یوں پورے شاہکار کو خراب کردیا ہے۔ اس پینٹنگ کو مشہور مصورہ اینا لیپروسکایا نے بنایا تھا جس کی انشورنس کی رقم 740,000 برطانوی پاؤنڈ میں کی گئی تھیں جو اس کی قیمت کو ظاہر کرتی ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 17 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

یہ پینٹنگ وسط مغربی روس میں واقع یالسن سینٹر میں رکھی ہوئی تھی۔ سیکیورٹی گارڈ نے پہلے تو اپنے عمل سے انکار کیا تاہم اسے فوری طور پر معطل کرکے تفتیش میں شامل کرلیا گیا تھا۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات سے مشکوک سیکیورٹی گارڈ ہی مجرم ثابت ہوا ہے۔ تین افراد نامی یہ پینٹنگ 1932 سے 1934 کے درمیان بنائی گئی تھیں اور ایک شاہکار کا درجہ رکھتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل