ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران بڑی پیشرفت کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران بڑی پیشرفت کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران بڑی پیشرفت کا امکان

ماسکواسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران بڑی پیشرفت کا امکان ہے. وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس کے دوران ان کی روسی صدر پوتن سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان اہم معاہدے متوقع ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی حتمی تاریخ آگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 23 سے 25 فروری تک روس جائیں گے جہاں ان کی روس کے صدر پوتن سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران پاک روس گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، اسکے علاوہ بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے پر بھی دستخط کاامکان ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاروباری طبقے کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جبکہ وہ روس میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، روس خطے میں ایک بڑی طاقت ہے، روس کے معاملے پر انکا رویہ مثبت رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ روس خطے میں معاشی اور سٹریٹجک لحاظ سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل