ہومتازہ ترینروسی حکام سے 48 گھنٹوں میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، یوکرین

روسی حکام سے 48 گھنٹوں میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، یوکرین

روسی حکام سے 48 گھنٹوں میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، یوکرین

کیف (صداۓ روس)
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس اور ویانا دستاویز پر دستخط کرنے والے دیگر تمام ممالک سے 48 گھنٹوں کے اندر ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجیوں کی نقل و حرکت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یوکرین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں یورپی سکیورٹی گروپ کےساتھ مل کر روس سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کشیدگی کے خاتمے کے لیے برطانوی وزیراعظم رواں ہفتے عالمی رہنماؤں سے مذاکرات کریں گے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے جب کہ یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔ ادھر کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو عارضی طور پر یوکرین سے یورپ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق روس ویانا دستاویز کے تحت ہماری درخواست کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ اس کے نتیجے میں ہم اگلا قدم اٹھارہے ہیں۔ ہم روس اور تمام شریک ریاستوں کے ساتھ 48 گھنٹوں کے اندر میٹنگ کی درخواست کرتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل