ہومتازہ ترینیوکرین تین محاذوں سے روس کے نرغے میں ہے، امریکا

یوکرین تین محاذوں سے روس کے نرغے میں ہے، امریکا

یوکرین تین محاذوں سے روس کے نرغے میں ہے، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین تین محاذوں سے روس کے نرغے میں آچکا ہے. امریکی معروف چننل سی این این کے مطابق حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی سرحد کے قریب روس ایک لاکھ سے زائد فوجیوں کو اکٹھا کرچکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کو 3 اطراف سے گھیرلیا ہے، روس یوکرین سرحد کے علاوہ یوکرین سے الگ ہونے والے علاقے کریمیا میں بھی روس کی افواج موجود ہیں جبکہ روس کا اتحادی ملک بیلاروس بھی روس کا لانچنگ پیڈ ہوسکتا ہے۔

اُدھر پیسیفک جزائر کے قریب امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر روس نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کرلیا ہے۔ بگڑتے حالات کے باعث سوئیڈن اور اردن نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی جبکہ ہالینڈ کی ائیرلائن نے یوکرین کیلئے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کی تاریخ کا تعین بھی کردیا گیا ہے جو کے ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ روس اور یوکرین کے تعلقات میں پائی جانے والی سخت کشیدگی کے باوجود دونوں ملکوں کے حکام نے یوکرین پر روس کے کسی بھی قسم کے عنقریب حملے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل