ہومانٹرنیشنلسعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت مکمل

سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت مکمل

سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت مکمل

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے آرمی چیف نے اس ہفتے ہندوستان کا “تاریخی اور پہلا دورہ کیا ہے. میڈیا کے مطابق کسی بھی سعودی فوجی کمانڈر کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔ سعودی عرب کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر بھارت پہنچے۔ جہاں انہوں نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ سعودی کمانڈر کی بھارتی آرمی چیف سے ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عرب کی فوج کے کسی کمانڈر کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس دورے کو بھارت میں اہمیت دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور بھارت کے مابین دفاعی تعلقات بہتر ہونے کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ سعودی فوج کے کمانڈر تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ اس سے قبل جنرل نروانے نے سال 2020 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس سے پہلے بھارت کے کسی آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ان دوروں کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی عرب کے آرمی چیف اپنا دو روزہ دورہ دہلی مکمل کر کے واپس چلے گئے. سعودی وزارت نے بتایا کہ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف منوج مکند نروانے دسمبر 2020 میں سعودی عرب کا ایک “تاریخی دورہ” کیا تھا جو کہ پہلی بار کسی ہندوستانی آرمی چیف نے خلیجی ریاست کا دورہ کیا تھا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل