ہومانٹرنیشنلجاپان کا غیرملکی طلباء لئے ویزا نرم کرنے کا فیصلہ

جاپان کا غیرملکی طلباء لئے ویزا نرم کرنے کا فیصلہ

جاپان کا غیرملکی طلباء لئے ویزا نرم کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نےغیرملکی طلباء لئے ویزا نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اطلاعات کے مطابق جاپان کا ارادہ ہے کہ ملک میں غیر مقیم ،غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عائد پابندیوں کو مارچ میں نرم کرنا شروع کر دیا جائے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے منتظر غیر ملکی طلباء کی جاپان آمد کی راہ ہموار کرنے کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فُومیو نے اعلان کیا کہ جاپان نئے غیر ملکیوں کی آمد پر سرحدی کنٹرول میں نرمی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں داخلے کی موجود طے شدہ یومیہ حد کو 3 ہزار 500 سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا جائے گا۔ اس تعداد میں جاپانی شہری بھی شامل ہیں۔ ان پابندیوں سے جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلباء بے یقینی کا شکار ہیں۔

جاپان کے وزیر تعلیم سُوئے ماتسُو شِنسُکے نے نامہ نگاروں سے بات کی۔ انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ قوانین میں نرمی غیر ملکی طلباء کو آنے کی اجازت دینے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔ جناب سُوئے ماتسُو نے کہا کہ طلباء بے چینی سے منتظر ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء کے جاپان میں داخل ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر سرکاری دفاتر کے ساتھ تعاون کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل