ہومانٹرنیشنلشہری عارضی طور یوکرین چھوڑ دیں، بھارت

شہری عارضی طور یوکرین چھوڑ دیں، بھارت

شہری عارضی طور یوکرین چھوڑ دیں، بھارت

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے اپنے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شہری عارضی طور یوکرین چھوڑ دیں. یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع بھارتی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے یوکرین میں غیرضروری قیام کرنے والے بھارتی شہریوں اور طلبہ کو عارضی طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

یوکرین میں جاری کشیدگی کے پیش نظر کیف میں واقع بھارتی سفارتخانے نے ایک ایڈوائزری جارے کرکے تمام بھارتی شہری جن کا قیام ملک میں غیر ضروری ہے اور تمام بھارتی طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عارضی طور پر یوکرین چھوڑ دیں۔اس کے علاوہ کیف میں واقع بھارتی سفارتخانے نے بھارتی طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ چارٹر پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ کانٹریکٹرز سے بھی رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے معاملے پر مغرب اور روس میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کے لیے تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل