ہومتازہ ترینآسٹریلیا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

آسٹریلیا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

آسٹریلیا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں ہیں. روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ میلبرن سے جاری ایک بیان میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوکرین کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔

انہوں نےکہا کہ تمام شراکت داروں سے مل کر روس کیخلاف کھڑے ہوں گے، روس پر پابندیوں میں کچھ روسی افراد پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پتن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور مینسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل