ہومتازہ ترینملک میں روسیوں کا داخلہ بند کیا جا سکتا ہے، پولینڈ کی...

ملک میں روسیوں کا داخلہ بند کیا جا سکتا ہے، پولینڈ کی دھمکی

ملک میں روسیوں کا داخلہ بند کیا جا سکتا ہے، پولینڈ کی دھمکی

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا نے کہا کہ اگر مشرقی یوکرین میں حالات مزید خراب ہوئے تو روسیوں کے لیے ان کے ملک میں داخلہ بند کیا جا سکتا ہے۔ پولینڈ کے رہنما نے کیف میں اپنے یوکرائنی اور لتھوانیائی ہم منصبوں ولادیمیر زیلینسکی اور گیتاناس نوسیدا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے روس نے جو کیا اس کی مذمت کرنی چاہئے، تاہم اب روس کے خلاف پابندیاں بہت طاقتور ہونی چاہئیں. پولش رہنما نے کہا کہ پولینڈ کی سرحدیں روس کے ریجن کیلینن گراڈ کے علاقے سے ملتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے پڑوسی کے طور پرمیں یہ افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ میں روس کے خلاف ان پابندیوں کی حمایت کرتا ہوں جس میں روسی شہریوں کے لیے ہمارے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی جائے.

اندرزیج ڈوڈا نے کہا کہ ہم یوکرین میں امن اور سکون کا مطالبہ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے صدر کی حیثیت سے جو بہت سارے روسیوں کو جانتا ہوں مجھے اس بات پرکوئی شک نہیں کہ روسی ایک بڑی ریاست کے عام شہری ہیں جو خود بھی سکون سے رہنا چاہتے ہیں لڑنا نہیں چاہتے، اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں، اپنے مستقبل کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل