ہومتازہ ترینروسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکِیف میں موجود

روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکِیف میں موجود

روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکِیف میں موجود

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی افواج ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکِیف کے مرکز میں روسی فوجیوں سے لڑ رہی ہیں۔ اس علاقے کے گورنر نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ لیں اور باہر جانے سے گریز کریں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوجیوں نے خارکِیف میں ایک پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یوکرین کے شمال مشرق میں واقع اس شہر کی آبادی تقریباً 14 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکِیف کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

خارکِیف کی گلیوں میں روس اور یوکرین کے فوجیوں کے درمیان لڑائی کے بعد کے انتہائی تباہی دیکھنے میں آئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل