ہومتازہ ترینپی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گیا

پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گیا

پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پی ایس ایل کا فائنل جیت کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گیا ہے. پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بات پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ پی ایس ایل میں ہر بار دل جیتنے والی لاہور قلندرز نے اس بار شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹرافی بھی جیت لی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی ایس ایل میں 11 میں 10 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز 138 رنز ہی بناسکی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے 69 رنز کی ذمے دارانہ باری کھیلنے والے محمد حفیظ نے عمدہ بولنگ کروائی اور محمد رضوان اور امیر عظمت کی وکٹ لے کر میچ پر قلندرز کی گرفت مضبوط کردی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل