ہومانٹرنیشنلپیچھے ہٹتی یوکرینی فوج سے غیرملکی اسلحہ برآمد ، ڈی پی آرملیشیا

پیچھے ہٹتی یوکرینی فوج سے غیرملکی اسلحہ برآمد ، ڈی پی آرملیشیا

پیچھے ہٹتی یوکرینی فوج سے غیرملکی اسلحہ برآمد ، ڈی پی آرملیشیا

ماسکو(صداۓ روس)
ڈی پی آر کی پیپلز ملیشیا کے ڈپٹی چیف ایڈورڈ باسورین نے کہا کہ ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کی پیپلز ملیشیا (DPR) نے غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا ہے، بشمول NLAW اینٹی ٹینک سسٹم، جو یوکرائنی فوجیوں نے پیچھے ہٹتے وقت چھوڑا ہے. انہوں نے ڈی پی آر کی پیپلز ملیشیا کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ ڈونیٹسک کے علاقے کی آزادی کے آپریشن کے دوران، مغرب کی طرف سے یوکرینی عسکریت پسندوں کو فراہم کیے جانے والے غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جن میں آٹھ Amonf سویڈش ہتھیار، برطانوی ساختہ NLAW پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور یوکرینی ساختہ Stugna-P اینٹی ٹینک میزائل سسٹم شامل ہیں۔

باسورین کے مطابق ایک اور ثبوت یہ ہے کہ مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار دفاعی مقاصد میں استعمال نہیں ہو رہے جیسا کہ کیف اعلان کر رہا ہے۔ جنوری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن نے یوکرین کو این ایل اے ڈبلیو لائٹ اینٹی ٹینک سسٹم فراہم کیا۔ جبکہ دیگر مغربی ممالک بھی یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل