ہومتازہ ترینروسی فوج کا میکولائیف شہر پر حملہ، متعدد یوکرینی فوجی ہلاک

روسی فوج کا میکولائیف شہر پر حملہ، متعدد یوکرینی فوجی ہلاک

روسی فوج کا میکولائیف شہر پر حملہ، متعدد یوکرینی فوجی ہلاک

ماسکو(صداۓ روس)
روسی افواج اب اوڈیسا شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہے، اس دوران روسی فوج نے میکولائیف شہر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں. یوکرین کے جنوبی شہر میکو لائیف میں روسی فوج نے یوکرینی فوج کی بیرکوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ روسی فوج نے فوجی املاک کو نشانہ بنانے کے بعد میکولائیف شہر میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

علاقائی گورنر فیتالی کیم کا کہنا ہے کہ ہم ہوائی حملوں کے بارے میں انتباہ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ طوفان (بمباری کا) ہمارے کچھ کرنے سے پہلے ہی ٹکرا جاتا ہے۔(انتباہی) پیغام اور بم دھماکے ایک ساتھ ہو رہے ہیں۔ “اے ایف پی” کے مطابق گورنر نے نقصان کی حد یا ممکنہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ عینی شاہدین نے اس شہر کے شمال میں ایک فوجی بیرک کو نشانہ بنانے والے چھ میزائلوں کی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کے مختلف اندازوں کا انکشاف کیا۔

فیٹالی کیم نے کل صبح ہفتے کے روز فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا تھا کہ روسیوں نے سوئے ہوئے فوجیوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اپنی طرف سے اس جگہ پر موجود ایک سپاہی ایوگینیچ نے کہا کہ اس بیرک میں 200 نوجوان فوجی موجود تھے اور ملبے سے “کم از کم 50 لاشیں نکالی گئیں۔ ایک ساتھی نے اندازہ لگایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے۔ ایک امدادی کارکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم گنتی جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن لاشوں کی حالت کے باعث یہ جاننا ناممکن ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل