ہومتازہ ترینروس کے خلاف مغرب کی پابندیاں’شرم ناک‘ ہیں، چین

روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں’شرم ناک‘ ہیں، چین

روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں’شرم ناک‘ ہیں، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے کہا ہے کہ روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں’شرم ناک‘ ہیں. چینی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین جنگ کے ردعمل میں روس کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو ’’شرم ناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔ چین کے نائب وزیرخارجہ لی یوچینگ نے نیٹو کے بارے میں ماسکو کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کو مشرق کی طرف مزید توسیع نہیں کرنی چاہیے جس کی وجہ سے روس جیسی جوہری طاقت’دیوار‘ سےلگنے پرمجبورہوجائے گی۔ چین نے ابھی تک یوکرین میں روس کے اقدام کی مذمت نہیں کی ہے یا اسے حملہ آورقرارنہیں دیا ہے۔البتہ اس نے جنگ کے بارے میں گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ بیجنگ نے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی بھی مخالفت کی ہے۔ان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ یک طرفہ ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان کی منظوری نہیں دی ہے۔ لی نے بیجنگ میں منعقدہ سکیورٹی فورم میں کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں زیادہ سے زیادہ شرم ناک ہوتی جا رہی ہیں او روسی شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے بیرون ملک اثاثوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہوسکتیں۔پابندیوں سے صرف عام لوگوں کو نقصان پہنچے گا،معاشی اور مالیاتی نظام پراثر پڑے گا۔ اور یہ عالمی معیشت ہی کو ابتراورخراب کریں گی۔ یاد رہے روس یوکرین میں اپنے اقدامات کو ایک ’’خصوصی آپریشن‘‘قراردیتا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے پڑوسی ملک کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور خطرناک قوم پرستوں کو پکڑنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل