ہومتازہ ترینجاپانی وزیراعظم مودی کو روس مخالف بیان دینے کیلئے راضی نہ کرسکے

جاپانی وزیراعظم مودی کو روس مخالف بیان دینے کیلئے راضی نہ کرسکے

جاپانی وزیراعظم مودی کو روس مخالف بیان دینے کیلئے راضی نہ کرسکے

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپانی وزیراعظم مودی کو روس مخالف بیان دینے کیلئے راضی نہ کرسکے. ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنے جاپانی ہم منصب Fumio Kishida کی میزبانی کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور بین الاقوامی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے لیے کھلے عام مذمت کرنے کے دباؤ کی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران جاپانی وزیراعظم اپنے دورہ بھارت کے موقع پر انڈین وزیراعظم کو یوکرین پر روسی حملے کی مذمت پر آمادہ نہ کرسکے۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے سخت موقف اختیار کریں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں نئی دہلی نے ماسکو کے اقدام کی مذمت سے گریز کیا ہے۔

جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے برخلاف کواڈ گروپ کے چوتھے رکن بھارت نے یوکرین پر روسی حملے کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد میں حصہ نہیں لیا تھا۔

جاپانی وزیراعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے روسی حملے کے حوالے سے تفصیل سے بات کی ہے جس سے عالمی آرڈر کی بنیادوں کو خطرہ ہے اور اس سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔ تاہم نریندر مودی نے یوکرین کا ذکر کئے بغیر کہا کہ تشدد کو فوری طور پر رکنا چاہئے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کو حل کرنا چاہئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل