ہومانٹرنیشنلامریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ چل بسی

امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ چل بسی

امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ چل بسی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ چل بسی ہیں. میڈلن البرائٹ کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 84 سالہ البرائٹ کینسر میں مبتلا تھیں۔ میڈلن البرائٹ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ اور بل کلنٹن کے دور میں وزیر خارجہ رہیں، میڈلن البرائٹ بچپن میں دوسری جنگ عظیم کےدوران نازی دورمیں چیکوسلواکیہ سےبھاگ کر امریکہ گئی تھیں۔ میڈلن البرائٹ نے مئی 1996 میں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب تھیں سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے واشنگٹن کی جانب سے عراق پر پابندیوں کی وجہ سے عراقی بچوں کی ہلاکت کی حمایت کی تھی۔ البرائٹ کو عمر کے آخری حصے میں یہ بات سمجھ میں آئی کہ امریکی پالیسی درست سمت کی جانب گامزن نہیں ہے اس لئے وہ امریکہ کی خارجہ پالیسیوں کی شدید ناقد بن گئیں۔ البرائٹ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ اور بل کلنٹن کے دور میں سیکرٹری آف اسٹیٹ رہیں، میڈلین البرائٹ بچپن میں دوسری جنگ عظیم کےدوران نازی دورمیں چیکو سلوواکیہ سےبھاگ کر امریکا آئیں۔

میڈلین البرائٹ کی موت پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا وہ آزادی کے لیے ایک قوت تھی، اس کے ہاتھوں نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ جِل اور میں اس کی بہت کمی محسوس کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل