ہومانٹرنیشنلامریکہ کے ساتھ طویل المدتی جنگ کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا

امریکہ کے ساتھ طویل المدتی جنگ کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا

امریکہ کے ساتھ طویل المدتی جنگ کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ طویل المدتی جنگ کے لیے تیار ہیں. کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدت تصادم کے لیے تیار ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کا نیا اسٹریٹجک ہتھیار ایک بار پھر پوری دنیا کو ہماری مسلح افواج کی طاقت سے واضح طور پر آگاہ کر دے گا۔

کیم جونگ اون نے کہا کہ شمالی کوریا کی قومی دفاعی افواج بہت اچھی فوجی اور تکنیکی صلاحیت کی حامل ہیں اور جو بھی طاقت ہماری ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بنے گی اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا نے یہ اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا کا میزائل فضا میں تقریباً ایک گھنٹے تک رہا اور 1100 کلومیٹر دور جاپان کے جنوبی سمندر میں جاکر گرا۔ شمالی کوریا کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل2017 کے میزائل کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے جو6 ہزارکلومیٹر سے زیادہ بلندی تک پہنچا۔

شمالی کوریا نے 2017 کے بعد کئی مرتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تجربے سے خطے میں بلا ضرورت تناؤ میں اضافہ اور صورتحال غیرمستحکم ہونے کا خطرہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل