ہومانٹرنیشنلروس سویڈن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یوکرینی صدر کا نیا دعوی

روس سویڈن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یوکرینی صدر کا نیا دعوی

روس سویڈن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یوکرینی صدر کا نیا دعوی

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر نے نیا دعوی کرتے ہوئے دنیا کو گمراہ کیا ہے اور کہا ہے کہ روس سویڈن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے. یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ روس کے ہمسایہ ممالک اب خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس، یورپ میں آزادی کو تباہ کر دے گا اور اب اپنے پڑوسیوں کا تعاقب کرے گا۔ یوکرین کے صدر نے اپنے ایک خطاب میں سویڈن کے ارکان پارلیمنٹ کو متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین اس حملے کے خلاف ٹک نہيں پاتا اور اپنی حفاظت نہیں کر پاتا تو اس کا مطلب ہوگا کہ اب سبھی پڑوسی خطرے میں ہیں۔ انہوں نے سویڈن کی پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے خلاف اس لئے جنگ شروع کی کیونکہ وہ پورپ میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، وہ یورپ میں آزادی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ یورپی سیکورٹی اور دفاعی طریقہ کار کے لئے ایک بنیادی چیلنج ہے۔ انہوں نے یورپ سے روس کے خلاف سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے سویڈن کو متنبہ کیا کہ اب روس کی نگائیں بالٹک سمندر میں موجود اس کی جزیرے گوٹ لینڈ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی تجزیہ نگار ٹی وی پر بحث کر رہے ہیں کہ روس گوٹ لینڈ پر کیسے قبضہ کرے گا اور وہ اسے عشروں تک کیسے قبضے میں رکھے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل