ہومتازہ ترینروسی فوج نے ماریوپول میں ازوف کمانڈر کی مدد کو آنے والا...

روسی فوج نے ماریوپول میں ازوف کمانڈر کی مدد کو آنے والا ہیلی کاپٹرمار گرایا

روسی فوج نے ماریوپول میں ازوف کمانڈر کی مدد کو آنے والا ہیلی کاپٹرمار گرایا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے ماریوپول میں ازوف کمانڈر کی مدد کو آنے والا ہیلی کاپٹرمار گرایا ہے. روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے بحیرہ ازوف کے اوپر یوکرین کا ایک Mi-8 ہیلی کاپٹر مار گرایا جب وہ ازوف قوم پرست بٹالین کے کمانڈروں کو نکالنے کے لیے ماریوپول جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ روسی فوج کی جانب سے دو یوکرینی Su-24 جنگی طیاروں اور ایک Su-25 کو مار گرایا گیا۔ کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین کے ایک Mi-8 ہیلی کاپٹر کو ماریوپول کے علاقے میں مار گرایا گیا، جو بحیرہ ازوف سے پانچ کلومیٹر دور سمندر میں تھا، جب وہ ازوف کے قوم پرست یونٹ کے کمانڈروں کے فوری انخلاء کی طرف جا رہا تھا. انہوں نے کہا کہ روسی طیاروں اور فضائی دفاعی افواج نے 28 مارچ کو یوکرائنی فضائیہ کے تین طیاروں کو مار گرایا جس میں دو Su-24s Zhitomir ریجن میں Korosten کے مغرب میں اور ایک Su-25 ڈونیٹسک شامل ہیں. اس کے علاوہ چرنوبایوکا کے علاقے میں یوکرین کا ایک ڈرون مار گرایا گیا۔ یاد رہے روسی افواج نے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی پر تقریبا 90 فیصد تک علاقہ اپنی گرفت میں کرلیا ہے.

دوسری جانب روس کے یوکرین میں جاری آپریشن کے تناظر میں بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے۔ یہ بات چیت آبنائے باسفورس کے کنارے تاریخی ڈولماباشے محل میں ہو رہی ہے۔
ان مذاکرات کے آغاز سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں ترک صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر پوتن ان کے ’اچھے دوست‘ ہیں اور یہ بات چیت آگے بڑھی تو اس سے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ صدر اردوغان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی اس سربراہی ملاقات کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل