ہومانٹرنیشنلیوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کرنی ہوگی، اقوام متحدہ

یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کرنی ہوگی، اقوام متحدہ

یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کرنی ہوگی، اقوام متحدہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کرنی ہوگی. اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یوکرین جنگ سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کیلئے، یوکرین میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی۔ رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے معاہدے اور سیاسی مذاکرات کیلئے انسانی ھمدردی کے ناطے یوکرین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے انسانی ہمدردی مارٹن گریفتھ سے میں نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرین میں جنگ بندی کیلئے فریقین سے بات چیت کریں۔

دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فوجی دستوں نے اتوار کے روز یوکرین کے 19 ڈرون طیاروں اور 5 جنگی طیاروں کو سرنگوں کردیا اور یوکرین کی فوج کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 19 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یوکرین کے 5 جنگی طیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے جن میں 4 جیٹ سوخوئی- سو-24 اور یک سوخوئی سو-27 شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کے آپریشن شروع ہونے سے لے کر اب تک روسی فوج، یوکرین کے 303 ڈرون طیاروں، 1713 ٹینکوں، 170 میزائل لانچرز اور 1557 بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر چکی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل