ہومتازہ ترینروسی فوج کا پہلی باراوڈیسا میں میزائل حملہ، آئل ریفائنری کو تباہ...

روسی فوج کا پہلی باراوڈیسا میں میزائل حملہ، آئل ریفائنری کو تباہ کردیا

روسی فوج کا پہلی باراوڈیسا میں میزائل حملہ، آئل ریفائنری کو تباہ کردیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے یوکرین میں جاری اس خصوصی فوجی آپریشن میں اوڈیسا میں میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں یوکرینی فوج کی آئل ریفائنری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ یوکرائنی حکام نے بھی کہا ہے کہ میزائل حملوں نے اوڈیسا کے علاقے میں کریمینچگ آئل ریفائنری کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل کوناشینکوف نے بتایا کہ روس کی مسلح افواج نے اوڈیسا کے قریب ایک آئل ریفائنری اور تین ایندھن کی تنصیبات اور آئل ڈپو کو انتہائی درست سمندری اور ہوا سے مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ختم کر دیا ہے۔ اس سے قبل انٹرفیکس نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ سمندری اور فضائی میزائلوں نے ایک آئل ریفائنری اور تین ایندھن کے ذخیروں کو تباہ کر دیا.

روس نے یوکرین کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود میں یوکرینی فوجی تنصیبات کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق فضائی حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی جبکہ کوئی سرکاری اطلاع بھی جاری نہیں کی گئی۔ دھماکے صبح 6 بجے کے قریب اسٹریٹجک ساحلی شہر کے بظاہر صنعتی علاقے میں ہوئے اور کم سے کم تین مقامات پر سیاہ دھواں اور شعلے دیکھے گئے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب روسی افواج ملک کے شمال سے انخلاء کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز نے راتوں رات یوکرائن کے 51 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں دو آرٹلری کلسٹرز اور دو ملٹی لانچ راکٹ سسٹم (MLRS) شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل