ہومانٹرنیشنلجو بائیڈن کی دماغی حالت درست نہیں، ٹرمپ

جو بائیڈن کی دماغی حالت درست نہیں، ٹرمپ

جو بائیڈن کی دماغی حالت درست نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جسمانی اور ذہنی صحت بگڑ رہی ہے، جیسا کہ پورے ملک کی حالت ہے۔ انہوں نے مشی گن میں اپنی ریلی میں کہا کہ ہم جو بائیڈن کے ذہنی اور جسمانی زوال کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے؛ اس نومبر میں آپ کے ووٹ سے ہم اپنے ملک کے زوال کو روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق بائیڈن کی انتظامیہ کے دور کو مورخین امریکہ کی ساکھ پر ایک داغ تصور کریں گے۔ ٹرمپ نے مشی گن میں اپنی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورخین امریکی تاریخ کے اس دور کو ایک تباہ کن کم ترین مقام اور ہماری کبھی عظیم ساکھ پر ایک داغ کے طور پر ریکارڈ کریں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوسرے ممالک نے کبھی بھی اس طرح کی “بے عزتی اور حقارت” کا سلوک نہیں کیا اور یہ کہ دوسرے ممالک کے رہنما مبینہ طور پر جو بائیڈن کی فون کالز کا جواب تک نہیں دیتے.

واضح رہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، تاہم وہ بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابھی اگر وہ صدارتی دوڑ میں اترتے ہیں، تو ممکن ہے وہ جیت جائیں۔ مشی گن میں اپنے حامیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن پر بھی تنقید کی اور ساتھ ہی سن 2020 کے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ان سے ووٹر فراڈ کے ذریعے چھینا گیا۔ گو کے امریکی سپریم کورٹ، جس کے ججوں کی اکثریت کنزرویٹیوز پر مبنی ہے، بھی چار اہم ریاستوں میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔ تاہم ٹرمپ بدستور مصر ہیں کہ سن 2020 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ موجوددہ امریکی صدر کی پالیسیز کے سخت خلاف ہیں. ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر کی نالائقی سے امریکا دنیا میں کمزور ہوتا جا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل