ہومانٹرنیشنلامریکی صدر کی بیان بازی سے یوکرینی بحران حل نہیں ہوگا، سابق...

امریکی صدر کی بیان بازی سے یوکرینی بحران حل نہیں ہوگا، سابق برازیلی صدر

امریکی صدر کی بیان بازی سے یوکرینی بحران حل نہیں ہوگا، سابق برازیلی صدر

برازیل (انٹرنیشنل ڈیسک)
برازیل کے سابق صدر اور موجودہ سینیٹر فرنینڈو کولر ڈی میلو نے خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی روس مخالف بیان بازی یوکرین کی صورت حال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت – صدر بائیڈن کے ذریعے – اہم مغربی ممالک، یعنی نیٹو ممبران، کو مذاکرات کی میز پر لانے کے کسی بھی امکان کو سنجیدگی سے کمزور کر رہی ہے۔ صدر بائیڈن کے نامناسب، غیر وقتی اور جارحانہ بیانات کسی بھی طرح سے معاملات میں مدد نہیں کر رہے. برازیلی سیاست دان کے مطابق یوکرین کی موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور مستقبل قریب میں اس کے حل کے طریقے طے کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ فرنینڈو کولر ڈی میلو نے مزید کہا “مجھے یقین ہے کہ برازیل امن کی تلاش کرنے والوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا اور خطے میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک فعال ثالث کے طور پر کام کرے گا۔

فرنینڈو کولر ڈی میلو کے مطابق یوکرین کی موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور مستقبل قریب میں اس کے حل کے طریقے طے کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ یاد رہے برازیل نے روس کے یوکرین میں جاری اس خصوصی فوجی آپریشن پر غیر جانبدار موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ روس اور یوکرین اس بحران کو فوجی حل کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کریں، جبکہ دوسری طرف مغربی ممالک کی جانب سے اس جانگ کی آگ کو ہتھیار فراہم کر کے مزید بڑھایا جا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل