ہومتازہ ترینبحرین عرب دنیا میں روس کا قابل اعتماد پارٹنر ہے، روسی وزیر...

بحرین عرب دنیا میں روس کا قابل اعتماد پارٹنر ہے، روسی وزیر خارجہ

بحرین عرب دنیا میں روس کا قابل اعتماد پارٹنر ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ بات چیت کے دوران ابتدائی کلمات میں کہا کہ ماسکو منامہ کو عرب دنیا میں روس کے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے. لاوروف نے کہا سب سے پہلے میں آپ کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، آپ کی صحت، خوشی اور تمام تر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم عرب دنیا میں بحرین کو اپنے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ روسی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور بحرین کے شاہ حمد [بن عیسیٰ الخلیفہ] مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کے متعدد رابطوں کے بعد ہمارے تعلقات حاصل شدہ معاہدوں کے مطابق ترقی کررہے ہیں، وہ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون اور بین الاقوامی میدان میں ہم آہنگی رکھتے ہیں.

مندرجہ بالا مسائل کے علاوہ لاوروف نے کہا کہ وہ علاقائی امور پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمارے دوستوں کے جائزے ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ اس کے علاوہ بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ منامہ نے بین الاقوامی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ماسکو کے اہم کردار کو تسلیم کیا ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ منامہ ماسکو کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو سراہتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل