ہومانٹرنیشنلامریکہ نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کن روسی...

امریکہ نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کن روسی فرم پر پابندی عائد کردی

امریکہ نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کن روسی فرم پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے ماسکو پر پابندیوں کی ایک اور لہر جاری کی ہے اور اس بار ہیروں کی کمپنی کو نشانہ بنایا ہے. اس بار روسی قومی ملکیت کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، بشمول دنیا کی سب سے بڑی کان کن کمپنی اور روس کی سب سے بڑی جہاز سازی کی فرم پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں. ٹریژری اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹس نے روس مخالف نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں جاری روس کے فوجی آپریشن کی وجہ سے روس کی الروسا کان کنی کمپنی اور یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکی وزارت خزانہ کے سینئر اہلکار برائن نیلسن نے کہا کہ یہ پابندیاں ان اہم اداروں پر دباؤ ڈالتی رہیں گی جو روس کی بلا اشتعال جنگ کو فعال اور فنڈ فراہم کرتی ہیں. امریکی حکام نے کریملن کی اثاثوں تک رسائی کو محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔

الروسا حجم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کن کمپنی ہے اور روس کی %90 صلاحیت فراہم کرتی ہے، اس کی برآمدات صرف گزشتہ سال $4.5 بلین سے زیادہ تھیں۔ اس کی شناخت ایک سال قبل جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والی روسی فرم کے طور پر کی گئی تھی. دریں اثنا یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ “روس کے تقریباً تمام جنگی جہاز” تیار کرتی ہے اور اس پر 28 ذیلی فرموں اور اس کے بورڈ میں شامل آٹھ افراد کے ساتھ محکمہ خارجہ نے الگ سے جرمانہ عائد کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل