ہومUncategorizedنیویارک میں فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی

نیویارک میں فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی

نیویارک میں فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیویارک میں فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی ھو چکے ہیں. بروکلین نیویارک میٹرو میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد انتیس ہو گئی ہے جنہیں تین مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو ایک مسلح شخص نے ٹرین میں دستی بم کا دھماکہ کیا اور اپنے اسلحے سے تینتیس راؤنڈ گولیاں چلائیں، اس واقعے میں دس افراد براہ راست گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئے جبکہ انیس افراد دھوئیں، خوف و وحشت میں بھاگنے اور ٹکرانے سے زخمی ہوئے ۔

نیو یارک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں فرانک جیمز نام کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیویارک کے ادارہ نقل و حمل کے مطابق اس شہر کے حکام نے اس واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں مدد کے لئے کسی بھی طرح کی اطلاع دینے والے کے لئے پچاس ہزارڈالر کا انعام رکھا ہے۔ درایں اثنا امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ جب تک منگل کو میٹرومیں فائرنگ کرنے والا گرفتارنہیں کرلیا جاتا اس وقت تک حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

نیویارک کے میئر نے اس واقعے کے دہشتگردانہ ہونے سے انکار کیا ہے تاہم اسے ایک لاحاصل پرتشدد کا اقدام قراردیا ہے اور صحافیوں کو بتایا ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل