ہومانٹرنیشنلسری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید...

سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت

سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت ، عوام بے حال. سری لنکا میں سخت مالی بحران کے باعث اس ملک کے عوام ہندوستان میں پناہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت کے باعث لوگ اپنا مال و اسباب بیچ کرہندوستان جا رہے ہیں ۔

سری لنکا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سفر کے اخراجات کے لئے اپنا گھر بار بیچنے پر مجبور ہیں ۔ ہندوستانی حکام نے سری لنکن پناہ گزینوں کو تمل ناڈو میں ایک کیمپ میں رکھا ہے اور انھیں توقع ہے کہ مزید پناہ گزیں ملک میں داخل ہوں گے۔ سیاحت سری لنکا کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور زرمبادلہ کے حصول کا اصلی ذریعہ ہے تاہم کورونا کے باعث اسے سخت نقصان پہنچا ہے ۔

سری لنکا کو معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء ، ایندھن اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی سخت کمی کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے پاس ایندھن کی درامد کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو مسلسل تیرہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہےملک میں معاشی بحران کے با‏عث گذشتہ ایک مہینے سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل