ہومتازہ ترینروسی فوجی آپریشن کی رفتار سے متعلق روسی صدر کی وضاحت

روسی فوجی آپریشن کی رفتار سے متعلق روسی صدر کی وضاحت

روسی فوجی آپریشن کی رفتار سے متعلق روسی صدر کی وضاحت

ماسکو(صداۓ روس)
صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ یوکرین میں فوجی کارروائی کی رفتار کا تعین لڑائی کی شدت سے ہوتا ہے اور روس اپنے منصوبے کے مطابق عمل کرے گا۔ روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر یہ سوالات ہوتے ہیں، کیا ہم اسے جلدی مکمل نہیں کر سکتے؟ ہم کر سکتے ہیں لیکن یہ لڑائی کی شدت پر منحصر ہے اور لڑائی کی شدت کا براہ راست تعلق شہری ہلاکتوں سے ہوتا ہے، تاہم اگر شہری ہلاکتوں کی پرواہ نہ ہو تو ہم اس فوجی آپریشن کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچا سکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد نقصانات کو کم کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچاتے ہوئے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ صدر پوتن نے بتایا کہ یوکرین میں جاری اس آپریشن کو ہم تال میل سے سکون سے اور اپنے مقررہ منصوبے کے مطابق ختم کریں گے جو ابتدائی طور پر جنرل اسٹاف نے تجویز کیا تھا۔

روسی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین کے متعدد علاقوں میں روس کے اقدامات کا مقصد صرف دشمن قوتوں کو جوڑنے اور یوکرائنی فوج کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے مقصد سے میزائل حملے کرنا تھا، تاکہ دونباس کی سرزمین پر مزید فعال کارروائیوں کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ ان کی اپنے وطن کے لیے جراتمندانہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا. روس کے مفادات کے تحفظ کے لیے روسی جوانوں نے جس دلیری سے دشمن کو اپنے مقصد میں ناکام کیا اس کی مثال نہیں ملتی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل