ہومتازہ ترینپولینڈ یوکرین کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ہے، روسی...

پولینڈ یوکرین کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ہے، روسی انٹلیجنس

پولینڈ یوکرین کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ہے، روسی انٹلیجنس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی انٹلیجنس نے دعوی کیا ہے کہ پولینڈ یوکرین کے مغربی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ہے. روس کے بیرونی خفیہ سراغ رساں ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پولینڈ یوکرین کے بعض علاقوں کو قبضانے اور اس ملک کے بعض مغربی علاقوں کو یوکرین سے جدا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روس کے بیرونی خفیہ سراغ رساں ادارے کے سربراہ سرگئی نارشکین نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن اور وارسا، یوکرین کے بعض تاریخی علاقوں پر اپنا سیاسی و فوجی کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے پہلے حصے کے طور پرروس کے حملے کے مقابلے میں دفاع کے نعرے کے ساتھ مغربی یوکرین میں پولینڈ کے فوجیوں کا داخل ہونا شامل ہے جبکہ امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ اپنے آئندہ کے مشن کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انھوں ںے کہا کہ ان کے منصوبے میں یوکرین کے ایسے علاقوں میں امن فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے کہ جہاں روسی فوجی داخل ہو سکتے ہیں اور پھر پولیںڈ کے فوجی ان علاقوں کا کنٹرول یوکرینی فوجیوں سے اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔ روس کے بیرونی خفیہ سراغ رساں ادارے کے سربراہ سرگئی نارشکین کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ پولینڈ، آئندہ چند روز میں فوجی مشقوں کے بہانے یوکرین کے آس پاس کے سرحدی علاقوں میں اپنے فوجی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل