ہومتازہ ترینیوکرین کے خیرسن ریجن کو روس کا حصہ بنانے کا کوئی منصوبہ...

یوکرین کے خیرسن ریجن کو روس کا حصہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں، حکام

یوکرین کے خیرسن ریجن کو روس کا حصہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں، حکام

ماسکو(صداۓ روس)
خیرسن کے علاقے کی فوجی شہری انتظامیہ کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خیرسن کے علاقے کو کریمیا کے ساتھ ملانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف پردے کے پیچھے کی قیاس آرائیاں ہیں۔ اس کے بارے میں کوئی سرکاری بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے. سالڈو نے مزید کہا کہ ایک وفاقی ضلع بنایا جا سکتا ہے جو کریمیا خیرسن اور زاپوروزے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ تاہم خطہ اب بھی موجود رہے گا۔ انتظامی اور علاقائی ڈھانچے میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے.

یاد رہے اس سے قبل یہ اطلاعات موسسول ہوئیں تھیں کہ یوکرین کے روسی کنٹرول میں آنے والے ریجن میں اب روسی کرنسی کا استعمال ہوگا۔ ولادیمیر سالڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ خیرسن پر یوکرینی فوجیوں کے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیف حکومت نے شہر کے باشندوں کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، کیوں کہ کیف کی جانب سے اس ریجن میں رہنے والے تمام یوکرینی باشندوں کی تنخواہیں اور پنشنیں بھی روک لی گئیں تھیں۔یوکرین کے ویرخونا راڈا کے ایک سابق نائب اولیکسی زوراوکو کا بھی کہنا ہے کہ خیرسن کے علاقے میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو یوکرینی حکومت کی جانب سے ادائیگیاں بند کر دی گئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل