ہومانٹرنیشنلچین کی امریکہ کو اندرونی معاملا ت میں مداخلت سے باز رہنے...

چین کی امریکہ کو اندرونی معاملا ت میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی

چین کی امریکہ کو اندرونی معاملا ت میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے امریکہ کو اندرونی معاملا ت میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے. چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جو چین نے کہا ہے اسے کر کے دکھائے گا ۔ چین نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو چین اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ فون کال کے دوران یہ بات کہی ۔ چین کی وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا’’ چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جوہم نے کہا ہے اسے کر کے دکھائیں گے ‘‘ ۔

وانگ کے مطابق امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اس کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل غلط اقدامات اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے زیادہ حساس اوراہم مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نام نہاد تائیوان کارڈ کھیلنا جاری رکھتا ہے اور’غلط راستے‘ پر چلتا ہے تو یقیناً اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکہ سے صورتحال کو واضح طور پر سمجھنے ، اپنے وعدوں کا سختی سے احترام کرنے، اور ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل