ہومتازہ ترینیوکرین میں مال بردار بحری جہازاسلحہ نہ لائیں تو بندرگاہ کھول دیں...

یوکرین میں مال بردار بحری جہازاسلحہ نہ لائیں تو بندرگاہ کھول دیں گے، روس

یوکرین میں مال بردار بحری جہازاسلحہ نہ لائیں تو بندرگاہ کھول دیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یوکرین سے اناج لے جانے والے تجارتی جہاز ملک میں مزید ہتھیار نہ لائیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ تجارتی بحری جہاز مثال کے طور پر یوکرین سے گندم کی نقل و حمل کے دوران مغربی ممالک سے ہتھیار نہیں لائیں گے۔ روسی عہدیدار کے مطابق “ہم نہیں چاہتے کہ انسانی امداد یا اس جیسی کسی چیز کی آڑ میں ان تجارتی جہازوں پر یوکرین کو اضافی اسلحہ پہنچایا جائے۔”

اس کے علاوہ روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کی ترجیح اپنے مفادات اور شہریوں کا تحفظ ہے، معلومات کے میدان میں جنگ جیتنا نہیں. انہوں نے کہا کہ معلومات کی جنگ کون جیتتا ہے ہمارے لیے اتنا اہم نہیں ہے کیونکہ روس کے مفادات اپنے شہریوں اور دونباس کے رہائشیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ روسی حکومت کے تمام کاموں کا مقصد یہی ہے کہ اپنے لوگوں کا دفاع کیا جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل