ہومپاکستاندورہ روس عمران خان حکومت ختم ہونے کی وجہ بنا، روسی سفیر

دورہ روس عمران خان حکومت ختم ہونے کی وجہ بنا، روسی سفیر

دورہ روس عمران خان حکومت ختم ہونے کی وجہ بنا، روسی سفیر

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں موجود روس کے سفیر دانیلہ گنج نے کہا ہے کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر دانیلہ گنج نے کہا دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کا ہونا ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آ تے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں. آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے روسی سفیر دانیلہ گنج نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے دورہ روس کے دوران ڈیل ہو چکی تھی تاہم معاہدوں پر دستخط ہونا ابھی باقی تھے. انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے دورہ روس کے دوران کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا البتہ ان کی کی حکومت جانے کی ایک وجہ روس کا دورہ کرنا بھی تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق سوال پر روسی سفیر نے کہا صدر پوتن خیریت سے ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، میں مغربی میڈیا کی روس کے حوالے سے خبروں پر کبھی یقین نہیں کرتا۔ روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے کہا روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔ان کا کہنا تھا یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ہماری خود مختاری پر حملہ تھا، نیٹو کی روس کی سرحدوں پر نقل وحرکت شروع ہوگئی تھی جو ہمارے لیے خطرہ تھی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل