ہومپاکستانجنرل باجوہ کے خلاف بیان، کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

جنرل باجوہ کے خلاف بیان، کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

جنرل باجوہ کے خلاف بیان، کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (صداۓ روس)
جنرل باجوہ کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے. پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور ملک کی عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور ملک کی عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل