ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر شہید

میران شاہ (۔نثاربیٹنی)

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہو گئے، تفصیلالات کے پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے اہم علاقے شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے دوران ڈیوٹی پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر موقع پر شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل دین شاہد اور کانسٹیبل رضا اللہ کے نام سے ہوئی۔

شہید افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیا گیں، اطلاعات کےمطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ایس پی انوسٹیگشن محمد زمان، پولیس آفیسر سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے علاؤہ شہید کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی، اس موقع پر شہداء کو سلامی پیش کرکے انکے جسد خاکی پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کی گئیں جہاں شہداء کی علاقائی سطح پر نماز جنازہ اور تدفین ہوگی، اس موقع پر جی او سی سیون ڈویژن نے شہداء کے لواحقین کو حوصلہ دلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، واضح رہے کہ شہید اہلکارز دین محمد ، محمد رضا اس وقت تھانہ دتہ خیل میں پولیو ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنکو آج نامعلوم نقاب پوش شرپسندوں نے ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل