ہومتازہ ترینروسی صدر کو اقتدار سے ہٹانے کا خواب دیکھنے والا اپنا اقتدار...

روسی صدر کو اقتدار سے ہٹانے کا خواب دیکھنے والا اپنا اقتدار گنواں بیٹھا

روسی صدر کو اقتدار سے ہٹانے کا خواب دیکھنے والا اپنا اقتدار گنواں بیٹھا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر کو اقتدار سے ہٹانے کی خواہش رکھنے والے برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن اپنا اقتدار گنواں بیٹھے ہیں. برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن نے کابینہ کے وزیروں کی بغاوت کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے

برطانوی کابینہ کے ستاون ممبران کے استعفوں پر آئینی بحران کے سنگین ہونےاور سیاسی دباؤ میں اضافے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا اور یوں وہ مستعفی ہو گئے ۔ استعفے دینے کے بعد بوریس جانسن نے کہا کہ انہوں نے ملک کے مفاد میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو نیا وزیراعظم بنے گا وہ اس کے ساتھ پورا تعاون کریں گے، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کنزرویٹو پارٹی کا پارلیمانی دھڑا یہ چاہتاہے کہ وزارت عظمی کی کرسی پر اب کوئی نیا شخص بیٹھے تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک نئے وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ وزارت عظمی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی حکام نے بورس جانسن کے زوال کا جشن منایا. اس دوران انہوں نے برطانوی رہنما کو ایک “احمقانہ مسخرہ” قرار دیا. جس کو بالآخر روس کے خلاف یوکرین کو مسلح کرنے کے لیے اس کا مناسب صلہ ملا . ولادیمیر پوتن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم امید کریں گے کہ برطانیہ میں اب مزید پیشہ ور افراد جو بات چیت کے ذریعے فیصلے کر سکتے ہیں اقتدار میں آئیں گے، لیکن اس وقت اس کی امید بہت کم ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل