ہومپاکستانکراچی سے حیدر آباد جانے والی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی

کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی

کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی، میاں بیوی سمیت 7 افراد لاپتہ ہوگئے۔

کراچی کے قریب کاٹھور میں گزشتہ روز حیدر آباد جاتے ہوئے ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی، ریسکیو ٹیم نے گاڑی نکال لی ہے تاہم فیملی کی تلاش جاری ہے۔

کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر گاڑی میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔ شہری گلشن حدید کا رہائشی ہے۔ ایس ایچ او میمن گوٹھ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش آئیں۔

سیکرٹری محکمہ اطلاعات عبدالرشید سولنگی کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی فیملی کی تلاش کے لیے ایدھی کے رضا کار سرچ آپریشن میں جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل