ہومتازہ ترینیورپی یونین نے روس کے ساتھ ویزا سہولت معاہدہ معطل کردیا

یورپی یونین نے روس کے ساتھ ویزا سہولت معاہدہ معطل کردیا

یورپی یونین نے روس کے ساتھ ویزا سہولت معاہدہ معطل کردیا

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
یورپی یونین کی کونسل نے ایک پریس میں کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس کے ساتھ ویزا سہولت کے معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. پریس ریلیز کے مطابق آج کونسل نے ایک فیصلہ منظور کیا ہے جس کے تحت یورپی یونین اور روس کے درمیان ویزا سہولت کے معاہدے کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ نتیجتاً ویزا کوڈ کے عمومی اصول روسی شہریوں پر لاگو ہوں گے۔ یورپی یونین کی کونسل نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ویزا درخواست کی فیس میں 35 یورو سے 80 یورو تک اضافہ، اضافی دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت، ویزا پروسیسنگ کے اوقات میں اضافہ اور ایک سے زیادہ داخلے کے ویزوں کے اجراء کے لیے مزید پابندی والے اصول شامل ہوں گے۔ یہ فیصلہ 9 ستمبر 2022 کو آفیشل جرنل میں شائع ہونے کی توقع ہے۔ پریس ریلیز نے بتایا کہ یہ فیصلہ جاری ہونے والے دن سے ہی نافذ ہو جائے گا اور اس کا اطلاق 12 ستمبر 2022 سے ہوگا۔ یاد رہے روس کے ساتھ ویزا سہولت کے معاہدے کی مکمل معطلی کی تجویز یورپی کمیشن نے 6 ستمبر کو دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل