ہومتازہ ترینروس کے چار ریجنز میں مارشل لا نافذ

روس کے چار ریجنز میں مارشل لا نافذ

روس کے چار ریجنز میں مارشل لا نافذ

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
یوکرین کے ساتھ تنازع کے دوران حال ہی میں روس کا حصہ بننے کے حق میں ووٹ دینے والے چار سابقہ یوکرینی ریجنزمیں آج مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا۔ صدر پوتن نے وضاحت کی کہ دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کے ساتھ ساتھ خیرسن اور زاپوروزے علاقوں میں پہلے ہی مارشل لاء نافذ تھا جب وہ روس کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ لہذا یہ فیصلہ روسی خودمختاری کے تحت اسے برقرار رکھنے کے لیے قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے. صدر پوتن کے دستخط شدہ دستاویز میں جمعرات کی آدھی رات سے مارشل لاء کا آغاز ہوگا۔ یہ مارشل لاء روسی حکومت کے مختلف حصوں کو تین دن کے اندر متعلقہ ایکشن پلان جمع کرانے کا بھی حکم دیتا ہے۔

دستخط کیے گئے ایک اور حکم نامے میں روسی صدر نے یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے کئی دیگر حصوں میں ’درمیانی سطح کے ردعمل‘ کی حالت نافذ کرنے کا حکم دیا۔ اس حکمنامے کے مطابق کریمین ریپبلک، شہر سیواستوپول کے ساتھ ساتھ کراسنودار، بلگراد، برائنسک، وورونز، کرسک اور روستوو کے علاقے شامل ہیں۔ یہ ایک خصوصی نظام ہے جو حکام کو کسی بھی ہنگامی صورت حال پر سیکورٹی اور تیز رفتار ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اختیار دیتا ہے۔

یاد رہے یوکرین کے چار سابقہ ریجنز کے لوگوں نے گزشتہ ماہ ریفرنڈم میں ووٹ دیا تھا اور ماسکو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انہیں روس کا حصہ تسلیم کرے۔ کیف نے ووٹوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس ریفرنڈم کو مسترد کر دیا اور ان ریجنز پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کا عزم کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل