ہومتازہ ترینالماتی شہر کو جدید ترین شہر بنائیں گے، صدر قزاقستان

الماتی شہر کو جدید ترین شہر بنائیں گے، صدر قزاقستان

الماتی شہر کو جدید ترین شہر بنائیں گے، صدر قزاقستان

آستانہ (صداۓ روس)
صدر قاسم جومارت توکایف نے الماتی شہر کے سرکاری دورہ کے دوران الماتی شہر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب کے ایجنڈے میں شہر کی ترقی، سڑکوں کی نقل و حمل اور سماجی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعلیم، ماحولیات اور طب کے مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی. اندازوں کے مطابق اگلے 20 سالوں میں الماتی کی آبادی 30 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ آستانہ ٹائمز کے مطابق مستقبل میں شہر کے پانچ اضلاع ٹرانسپورٹ اور لوڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے والے پولی مراکز میں تبدیل ہو جائیں گے۔

قزاقستان کے صدر کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں الماتی شہر کافی تیزی کے ساتھ ترقی کرچکا ہے۔ الماتی کا علاقہ دوگنا سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ تاہم اضلاع میں بنیادی ڈھانچہ غیر مساوی طور پر ترقی کر رہا ہے۔ قازق صدر نے مزید کہا کہ شہری آبادی میں، اوسطاً، سالانہ 70,000 افراد کا اضافہ ہوتا ہے۔ تقریباً 500,000 لوگ روزانہ پڑوسی بستیوں سے الماتی میں کام اور تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ لہذا اس صورت حال کے پیش نظر پیدا ہونے والے مسائل کی بروقت نشاندہی اور خاتمہ ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں